مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانس میں ایران کے سفیر علی آہنی نے کہا ہے کہ صدر مملکت ڈاکٹرحسن روحانی آئندہ ہفتے منگل کے روز فرانس کا دورہ کریں گے جس میں مختلف معاہدوں پر دستخط کریں گے۔ علی آہنی نے کہا کہ صنعت، موٹر گاڑی، توانائی کے شعبے اور فضائی نیز ریل نقل و حمل کے شعبے میں تعاون کے لئے مختلف معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے۔ کہا جارہا ہے کہ دہشت گردی اور شام کا بحران، دونوں ملکوں کے سربراہان مملکت کے مذاکرات کا اہم محور ہوگا۔ اسی طرح ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ہونے والے ایٹمی سمجھوتے پر عمل درآمد کے عمل کے سلسلے میں بھی بات چیت ہوگی۔ ڈاکٹر حسن روحانی، فرانس کے صدر فرانسوا اولاند سمیت وزیر خارجہ لوران فابیوس، وزیر معیشت آمانوئل ماکرون اور اسی طرح فرانس کی چند بڑی کمپنیوں کے سربراہوں سے بھی ملاقات کریں گے-
فرانس میں ایران کے سفیر علی آہنی نے کہا ہے کہ صدر مملکت ڈاکٹرحسن روحانی آئندہ ہفتے منگل کے روز فرانس کا دورہ کریں گے جس میں مختلف معاہدوں پر دستخط کریں گے۔
News ID 1859523
آپ کا تبصرہ